پی سی بی ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، ملک گیر ٹرائلز کا سلسلہ جاری
منگل کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم پر ٹرائلز کا انعقاد ہوا
(فوٹو: فائل)
پی سی بی ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انڈر 19اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کے لیے ملک گیر سطح پرٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔
منگل کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم پر ٹرائلز کا انعقاد ہوا۔ان ٹرائلز میں شہر بھر سے 200 کے لگ بھگ ویمن کرکٹرز نے اپنی اہلیت کی جانچ کرائی۔
قومی ویمن سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے ٹرائلز کی نگرانی کی جبکہ رینجل اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اعظم خان اور اسسٹنٹ کوچ جویریہ رؤف نے ان کی معاونت کی۔