11 سالہ بچی کی موت؛ غفلت اور غلط تشخیص پر ہولی فیملی اسپتال کے 2 ڈاکٹرز معطل

دونوں ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

راولپنڈی:

ہولی فیملی اسپتال میں 11 سالہ کائنات کی موت پر 2 ڈاکٹرز کو غفلت اور غلط تشخیص کا مرتکب قرار دے کر معطل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے پیڈز سرجری کے دونوں ڈاکٹرز کامران اور سلمان کو معطل کرتے ہوئے لاہور طلب کر لیا ہے۔ ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایم ایس ہولی فیملی اسپتال کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی اور وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کی ہائی لیول کمیٹی دونوں نے ڈاکٹرز کو لاپروائی، نااہلی اور تاخیر سے علاج کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

Load Next Story