لاہور جنرل اسپتال کی نرسری سے اغوا ہونے والا نومولود دو روز بعد بازیاب، ملزم گرفتار

فرانزک، سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچے کا سراغ لگایا گیا، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز

فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور:

جنرل اسپتال کی نرسری سے 2 دن قبل اغوا ہونے والے بچے کو پولیس نے بازیاب کرلیا اور ملزم کو بھی  گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بتایا کہ رواں ہفتے پیر کو جنرل اسپتال کی نرسری سے ایک بچہ اغوا ہوا تھا اور بچے کے والد افضال کی مدعیت میں 2 نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے  کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ جائے وقوع پر خود پہنچے تھے اور انہوں نے تمام سرچ آپریشن کی خود نگرانی کی۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، فرانزک، سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچے کا سراغ لگایا گیا، آپریشن اور انوسٹی گیشن کی مشترکہ ٹیم کی کوشش سے بچہ بازیاب کروایا گیا۔

Load Next Story