اداکارہ کو دو بار زیادتی کا نشانہ بنانے پر فرانسیسی سپراسٹار کا ٹرائل شروع

فرانسیسی سپر اسٹار کو پہلے ہی دو خواتین کو فلم سیٹ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے پر مجرم قرار دیا جا چکا ہے

پیرس کی عدالت کے باہر فرانسیسی اداکار ژیرار ڈپاردیو؛ جن پر اداکارہ شارلٹ آرنو کے ریپ کا مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

فرانسیسی فلم اسٹار 76 سالہ ژیرار ڈپاردیو کے خلاف اداکارہ شارلٹ آرنو کو دو بار اپنے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت میں سماعت ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس پراسیکیوٹر آفس نے تصدیق کی ہے کہ اس کیس کو عدالت میں بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے البتہ سماعت کی تاریخ ابھی مقرر نہیں ہوئی ہے۔

اداکارہ شارلٹ آرنو صرف 20 سال کی تھیں جب سپراسٹار نے انھیں دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر پہلی بار می ٹو مہم کے دوران 2018 میں لب کشائی کی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو جنسی زیادتی کے الزامات پر گرفتار

تاہم اس پر کوئی مؤثر کارروائی نہ ہوسکی تھی۔ کیس بند ہونے کے بعد 2020 میں دوبارہ کھولا گیا اور 2022 میں استغاثہ نے باضابطہ طور پر ٹرائل کی سفارش کی۔

یہ نیا ٹرائل سپراسٹار ڈپاردیو کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے کیونکہ رواں سال مئی میں انہیں ایک علیحدہ مقدمے میں دو خواتین کو فلم سیٹ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

اس کیس میں انہیں 18 ماہ کی معطل قید (suspended sentence) سنائی گئی تھی جس کے خلاف ان کے وکیل نے اپیل کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ فرانسیسی سپر اسٹار ڈپاردیو نے جنسی زیادتی کے تمام الزامات کی تردید کی ہے جبکہ متاثرہ اداکارہ نے تازہ بیان میں کہا کہ وہ عدالتی فیصلے سے مطمئن اور پُرسکون ہیں۔

 

متعلقہ

Load Next Story