لاہور؛ محفل میلاد میں شہری کا لاکھوں روپے مالیت کا موبائل چوری، ویڈیوز سامنے آگئیں
سی سی ٹی وی ویڈیوز میں ملزم کو موبائل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
لاہور:
قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں محفل میلاد کے دوران شہری کا لاکھوں روپے مالیت کا موبائل چوری ہوگیا۔
ملزم نے میلاد کی محفل میں رش کے دوران شہری محسن رضا کا موبائل فون چوری کیا۔
موبائل چوری کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں جس میں ملزم کو موبائل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔