قازقستان کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

دونوں ممالک میں بحری تجارت اور سمندری معیشت کے حوالے سے اہم معاہدے متوقع

اسلام آباد:

قازقستان کے وزیر خارجہ مرات تورتلو آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق قازقستان کے وزیر خارجہ مرات تورتلو 8 اور 9 ستمبر کو بڑے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے، اس موقع پر دونوں ممالک بحری تجارت اور سمندری معیشت کے حوالے سے اہم معاہدے کریں گے۔

قازقستان کے وزیر خارجہ مرات نورتلو اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف،  وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر بحری امور جنید انور چوہدری سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، پاکستان اور قازقستان کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

ذرائع کا کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان بحری خدمات کے لیے فری زونز میں سرمایہ کاری پر معاہدے متوقع ہیں۔ پاکستان اور قازقستان ایس آئی ایف سی کے توسط سے پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی شراکت داری کے فروغ پر بھی بات چیت کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق دونوں ممالک بحری تجارتی مذاکرات، مشترکہ منصوبوں اور اقتصادی تعاون کو دستاویزی شکل دیں گے، بندرگاہوں کی ترقی، نقل و حمل اور سمندری معیثت میں تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات کو عملی شکل دی جاے گی۔

Load Next Story