عتیقہ اوڈھو نے فیروز خان کو بری اداکاری پر آڑے ہاتھوں لے لیا

فیروز خان اپنے ہیروازم سے باہر نہیں آرہے ہیں، عتقیہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ فیروز خان اپنی شکل و صورت اور اسٹائل پر زیادہ توجہ دیتے ہیں، اسی وجہ سے ان کی اداکاری قدرتی نہیں لگتی۔

سینئر اور خوبرو اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک بار پھر اپنی بے باک رائے سے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔

عتیقہ اوڈھو نے ایک ڈرامے پر تنقیدی رائے دیتے ہوئے اداکار فیروز خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہیرو پن سے باہر نہیں نکل رہے ہیں۔

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ فیروز خان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنے ہیرو ازم سے باہر ہی نہیں نکلتے۔ وہ کردار میں ڈوبنے کے بجائے اپنے تاثر اور امیج کو سنبھالنے میں لگے رہتے ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ فیروز خان کی باڈی لینگویج سخت اور بناوٹی لگتی ہے وہ زیادہ محنت اپنی شکل و صورت اور اسٹائل پر کرتے ہیں اس لیے ان کی اداکاری قدرتی لگنے کے بجائے ریہرسل شدہ محسوس ہوتی ہے۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ اس رویے کی وجہ سے فیروز خان کو اصل اداکار بننے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

خیال رہے کہ فیروز خان اپنی پُرکشش شخصیت اور رومانوی کرداروں کے باعث مداحوں کے پسندیدہ ہیں لیکن عتیقہ اوڈھو کا یہ بیان یقینی طور پر شائقین اور ڈرامہ انڈسٹری میں نئی بحث کو جنم دے گا۔

 

متعلقہ

Recommended Stories

Load Next Story