اسرائیلی فوج نے حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کو شہید کرنے کی ویڈیو جاری کردی

اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے قبل ابو عبیدہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا

اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے قبل ابو عبیدہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا

اسرائیلی فوج نے ایک نئی تصویر جاری کی جس میں حماس کے حال ہی میں شہید کیے گئے ترجمان ابو عبیدہ کو محمد الضیف اور رافع سلامہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ حماس کے ترجمان حذیفہ الکحلوت المعروف ابو عبیدہ کی ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے اس تصویر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی منسلک کی ہے جس میں حماس کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا جہاں ان کے بقول ابو عبیدہ مقیم تھے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں ایک ملٹری کارروائی کے دوران حماس کے ترجمان ابوعبیدہ کو قتل کر دیا تھا۔

تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ترجمان اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ ابو عبیدہ تصویر میں حماس کے فوجی ونگ کے کمانڈر محمد الضیف اور خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع سلامہ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے کہا کہ ابو عبیدہ ہمیشہ نقاب لگا کر ویڈیوز میں آتے تھے لیکن ہماری نظر سے پھر بھی بچ نہیں سکے۔

متعلقہ

Load Next Story