نیپال کے مستعفی وزیراعظم ملک سے فرار؛ ویڈیو وائرل

کرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندیوں کے خلاف مظاہروں میں 21 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے تھے

عوامی مظاہروں پر مستعفی ہونے والے نیپالی وزیراعظم دبئی فرار ہوگئے

ملک میں کرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندیوں کے خلاف ملک گیر ہلاکت خیز احتجاج کے نتیجے میں مستعفی ہونے والے نیپال کے وزیراعظم اب خاموشی سے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شرما ایک ہیلی کاپٹر میں سوار ہو رہے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر ملٹری ہیلی کاپٹر ہے۔

سرکاری طور پر مستعفی وزیراعظم کے ملک سے فرار ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ان کی منزل دبئی ہے۔

مقامی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ مستعفی وزیراعظم کی درخواست پر فوج نے انھیں بیرون ملک جانے کا محفوظ راستہ فراہم کیا۔

متعلقہ

Load Next Story