سویڈن کی وزیر صحت کی پہلی پریس کانفرنس میں بیہوش ہوکر اسٹیج پر گرگئیں؛ ویڈیو وائرل

کبھی کبھار شوگر لیول ڈراما کرا دیتا ہے، وزیر صحت

ایلیزابیت لان اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران بے ہوش ہو کر گر پڑیں، ساتھ موجود وزیر ایبا بُش نے فوری مدد کی۔

سویڈن کی حال ہی میں وزیرِ صحت بننے والی ایلیزابیت لان اپنی پہلی ہی پریس کانفرنس میں بے ہوش ہوکر اسٹیج پر گر گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وزیراعظم اُولف کرسٹرشَن اور وزیرِ توانائی و صنعت ایبا بُش اُن کے ساتھ کھڑے تعارف کروا رہے تھے۔

جیسے ہی وزیر صحت ایلیزابیت لان ڈگمگائیں، ساتھی وزیر ایبا بُش فوراً آگے بڑھیں اور ان کی سہارا دینے کی کوشش کی۔

یہ منظر کیمروں میں قید ہو کر لمحوں میں خبروں کی زینت بن گیا۔

Load Next Story