چین میں سفید بال سیاہ کرنے کا انقلابی طبّی طریقہ ایجاد

وٹامن بی 12میلانوسائٹ خلیوں کو دیا جائے تو وہ میلانن مادہ بنانے لگتے ہیں،تحقیق

لاہور:

نوجوانی ہی میں سفید بال ہونے والے لاکھوں مردوزن کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی۔

چین کے یوئی یانگ (Yueyang) اسپتال، شنگھائی کے ماہرین نے سفید بال سیاہ کرنے کا جدید طبی علاج دریافت کر لیا۔

بال اس لیے سفید ہوتے کہ ہماری جلد میں موجود میلانوسائٹ (melanocyte) خلیے غیرمتحرک ہو کر زیادہ میلانن مادہ نہیں بناتے جو بالوں کو رنگ عطا کرتا ہے۔

چینی ماہرین نے تحقیق سے دریافت کیا ہے، وٹامن بی 12 کی ایک قسم، adenosylcobalamin بذریعہ انجکشن میلانوسائٹ خلیوں کو دی جائے تو وہ پھر متحرک ہو کر میلانن مادہ بنانے لگتے ہیں۔

یوں سفید ہوتے بال پھر کالے ہوجاتے ہیں، یہ انجکشن تین سے چھ ماہ ہر ہفتے ایک بار لگتے ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story