کراچی کے چند علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

بارش سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہوئی،، محکمہ موسمیات

فائل فوٹو

کراچی:

مون سون سسٹم کے اثرات کے تحت شہر قائد کے چند علاقوں میں آج بھی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاون، سائٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤں کے علاقوں میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش حالیہ سسٹم کے اثرات اور سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہوئی، مضافاتی علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔

Load Next Story