وفاقی وزیر آبی وسائل سے یونیسکو نمائندے کی اہم ملاقات
وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو سے یونیسکو کے نمائندے فواد پاشایف نے اہم ملاقات کی۔
وزارت آبی وسائل کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران یونیسکو نمائندے نے حالیہ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں نے سیلاب سے بچاؤ اور پائیدار آبی وسائل کے انتظام پر تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں پانی کے تحفظ کے لیے سائنسی ٹولز اور تحقیقی نتائج کے بہتر استعمال پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے اور ملک کے تمام شعبوں میں پانی کے مؤثر اور پائیدار استعمال کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر نے روایتی کاریز نظام کے تحفظ کے لیے یونیسکو سے تعاون کی درخواست کی اور مصنوعی جھیلوں کے قیام کے لیے یونیسکو سے تکنیکی رائے اور مہارت فراہم کرنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے سیلابی نقصانات سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات اور منصوبہ بندی پر زور دیا۔
وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو سے یونیسکو نمائندے فواد پاشایف نے اہم ملاقات کی۔
وزارت آبی وساائل کے اعلامیہ مطابق ملاقات کے دوران یونیسکو نمائندے نے حالیہ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، دونوں نے سیلاب سے بچاؤ اور پائیدار آبی وسائل کے انتظام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پانی کے تحفظ کیلئے سائنسی ٹولز اور تحقیقی نتائج کے بہتر استعمال پر زور دیا، اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کا فیصلہ، ملک کے تمام شعبوں میں پانی کے مؤثر اور پائیدار استعمال کو فروغ دینے پر گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر نے روایتی کاریز نظام کے تحفظ کے لیے یونیسکو سے تعاون کی درخواست کی، انہوں نے مصنوعی جھیلوں کے قیام کے لیے یونیسکو سے تکنیکی رائے اور مہارت فراہم کرنے کی اپیل کی۔ سیلاب کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات اور منصوبہ سازی پر زور دیا۔