جامشورو پاور ہائوس کا یونٹ پھربند‘ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی
شارٹ فال3009میگا واٹ ہو گیا‘ لاہور میں10اور دیگر شہروں میں16گھنٹے بجلی غائب.
شارٹ فال3009میگا واٹ ہو گیا‘ لاہور میں10اور دیگر شہروں میں16گھنٹے بجلی غائب. فوٹو: فائل
جامشورو تھرمل پاور ہائوس کایونٹ فنی خرابی کے باعث پھر بند ہو گیا۔
دوسری جانب شارٹ فال میں اضافے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا۔ واپڈا ذرائع کے مطابق پاور ہائوس کا یونٹ نمبر4 بوائلر لیک ہونے کے باعث بند تھا، اسے ہنگامی بنیادوں پر مرمت کر کے ایک روز قبل ہی بحال کیا گیا تھا۔ خرابی کے باعث 2 یونٹ پہلے ہی بند ہیں اور ایک فعال یونٹ صرف 87 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے، پاور ہائوس کی کل پیداوار 850 میگاواٹ ہے۔ دوسری جانب بجلی کا بحران بدستور جاری ہے۔
طلب میں معمولی اضافے سے شارٹ فال بڑھ کر 3009میگا واٹ ہو گیا، چھٹی کے باوجود لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے جبکہ پنجاب کے دوسرے شہروں اور دیہات میں 14سے 16گھنٹے رہا۔ گزشتہ روز بجلی کی طلب 15810میگا واٹ اور پیداوار 12801 میگاواٹ تھی۔