دو مقدمات میں مطلوب صنم جاوید کی بہن فلک جاوید گرفتار
انہیں لاہور سے گرفتار کیا گیا، ان پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے اور ن لیگی خاتون رہنما کے خلاف نازیبا الفاظ کا ہے فوٹو : فائل
ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر این سی سی آئی اے نے صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وہ این سی سی آئی اے کو مطلوب ہیں، ان پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور ن لیگ سے تعلق رکھنے والی ایک معروف رہنما کےخلاف نازیبا الفاظ کرنے کے دو مقدمات درج ہیں۔
اطلاعات کے مطابق خاتون فلک جاوید خان کو لاہور کے علاقے اچھرہ سے گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف ان مقدمات کی تفتیش پہلے سے جاری تھی اور انہیں قصور وار قرار دیا گیا تھا اور دونوں مقدمات میں وہ اشتہاری تھیںِ، انہیں گرفتار کرکے ویمن پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے، فلک جاوید کو کل. نعیم وٹو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ان پر ایک مقدمہ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کا ہے اور دوسرا مقدمہ ن لیگی خاتون رہنما کے خلاف نازیبا الفاظ کا ہے۔