ترکی فوج اور کرد علیحدگی پسندوں میں جھڑپ ایک فوجی ہلاک
صوبہ تونسیلی میں کردستان ورکرز پارٹی کے کارکنوں نے فوجی ٹھکانے پر حملہ کردیا، کئی زخمی۔
صوبہ تونسیلی میں کردستان ورکرز پارٹی کے کارکنوں نے فوجی ٹھکانے پر حملہ کردیا، کئی زخمی. فوٹو: اے ایف پی/ فائل
ترکی میں فوج اورکرد علیحدگی پسندوں کے مابین جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز مشرقی ترکی کے صوبہ تونسیلی میں کردستان ورکرز پارٹی کے درجنوں ارکان نے ایک فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا۔ فوج کے مطابق حملے کے بعد فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ اس واقعے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مشرقی صوبہ بنگول میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں 10 فوجی ہلاک اور 70 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔