صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

صائم ایوب بولنگ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے آٹھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز صائم ایوب کی ایشیا کپ میں جہاں بیٹنگ کارکردگی صفر رہی وہیں بولنگ میں انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

صائم ایوب کسی بھی ایونٹ میں چار مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے ٹاپ آرڈر (پہلی سے تیسری پوزیشن) بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں اور صرف عمر اکمل سے پیچھے ہیں۔

دوسری جانب وہ بولنگ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے آٹھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ان کی اس کارکردگی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میمز کا طوفان امڈ آیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہم جسے سعید انور سمجھتے رہے وہ سعید اجمل نکل آیا۔

ایک ٹوئیٹ میں صائم ایوب کے چار صفر پر انہیں آڈی گاڑی کا برانڈ ایمبیسڈر قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ

Load Next Story