کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

کراچی:

شہر قائد میں ساؤتھ زون کے علاقے کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ شبہاز خان زخمی ہوگیا۔

زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

اس حوالے سے بوٹ بیسن تھانے کے ڈیوٹی افسر کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ

Load Next Story