اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی شان دار تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے روز شاندار تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بازارِ حصص کا آغاز 940 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 64 ہزار 787 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس بتدریج 1296 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں ایک لاکھ 65 ہزار 144 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز سطح کو چھو گیا۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔