متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور شوہر ہادی چٹھہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

عدالت نے دونوں کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے نوٹس اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے

راولپنڈی:

سیشن عدالت نے متنازع ٹویٹ کیس میں وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس پر سماعت ہوئی جو کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوک کے روبرو ہوئی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا اور  متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ

Load Next Story