ٹماٹر کی فی کلو قیمت 300 روپے پر پہنچ گئی

انتظامیہ سرکاری نرخ کا اطلاق کروانے میں ناکام، شہریوں نے ٹماٹر کا استعمال کم کردیا

پشاور میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ٹماٹر کی قیمت کو پَر لگ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ٹماٹر کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ انتظامیہ سرکاری نرخ پر کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام ہے۔

ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے بعد شہریوں نے اس کا استعمال کم کردیا ہے، شہریوں ںے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ قیمت کو کم کرائے۔

Load Next Story