آئندہ سال جان لیوا ’’ایبولا وائرس‘‘ کی ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوگی عالمی ادارہ صحت
برطانوی کمپنی کی تیار کی گئی ویکسین کی طبی جانچ کا مرحلہ آئندہ ماہ شروع کردیا جائے گا، عالمی ادارہ صحت
ایبولا وائرس مغربی افریقی ممالک میں اب تک ہزاروں افراد کی جانیں لے چکا ہے۔ فوٹو: فائل
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ جان لیوا ''ایبولا وائرس'' سے بچاؤ کے لئے تیار کی گئی ویکسین آئندہ سال تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کا کہنا تھا کہ برطانوی دواساز کمپنی کی جانب سے تیار کی گئی اس ویکسین کو پہلے مرحلے میں امریکا میں جانچا جائے گا جس کے بعد اس کی جانچ افریقا کے متاثرہ افراد پر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ شروع ہونے والے جانچ کے مرحلے کو رواں سال کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا اور امید ہے کہ یہ ویکسین آئندہ سال دستیاب ہوگی۔
واضح رہے کہ دنیا کو اس جان لیوا وائرس سے بچانے کے لئے اب تک کوئی کارآمد ویکسین مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے جب کہ یہ وائرس گزشتہ چند ماہ کے دوران مغربی افریقی ممالک لائبیریا، گیانا اور سیرا لیون میں ہزاروں افراد کی جانیں لے چکا ہے۔