صومالیہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں رکن پارلیمنٹ ہلاک
ضلع وابیری میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے رکن پارلیمنٹ مصطفیٰ حاجی محمد کو ہلاک کردیا۔
صومالیہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں نومنتخب پارلیمنٹ کے رکن ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل
صومالیہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں نومنتخب پارلیمنٹ کے رکن ہلاک ہوگئے۔
صومالیہ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت کے ضلع وابیری میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے رکن پارلیمنٹ مصطفیٰ حاجی محمد کو ہلاک کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے رکن پارلیمنٹ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مغرب کی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ واضح رہے کہ مصطفیٰ حاجی محمد صومالیہ کے سابق صدر شیخ شریف شیخ احمد کے سسر تھے۔ ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔