چیچنیا میں فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں 8 ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں 4 پولیس افسران اور چار عسکریت پسند شامل، 11 زخمی.
ہلاک ہونے والوں میں 4 پولیس افسران اور چار عسکریت پسند شامل، 11 زخمی فوٹو: فائل
روسی ریاست چیچنیا میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں چار پولیس افسران اور چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
روسی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ چیچنیا کے جنوبی علاقہ ودینو میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ان جھڑپوں میں چار پولیس افسران اور چار عسکریت پسند ہلاک جبکہ 11 پولیس افسران زخمی ہوگئے۔ چیچنیا میں گزشتہ چند برسوں کے دوران پرتشدد واقعات میں اب تک سینکڑوں پولیس افسران اور عسکریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔