جمشید کوارٹر جماعت خانے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
زخمی کی شناخت 35 سالہ آصف احمد کے نام سے ہوئی
(فوٹو: فائل)
جمشید کوارٹر کے علاقے جماعت خانہ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ آصف احمد نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
جمشید کوارٹر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس فائرنگ کی وجہ سمیت دیگر پہلوؤں پر مزید تحقیقات کر رہی ہے۔