ابھیشیک بچن نے 25 سال بعد پہلا فلم فیئر ایوارڈ کس کردار پر حاصل کیا ؟
ابھیشک فلمی کیریئر کے 25 سال بعد پہلا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے
بالی ووڈ کے جونیئر بچن کہلائے جانے والے ابھیشیک بچن نے بالآخر 25 سالہ فلمی سفر کے بعد وہ کارنامہ سرانجام دے دیا جس کا انتظار نہ صرف انہیں بلکہ ان کے مداحوں کو بھی برسوں سے تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک بچن نے پہلا فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین اداکار حاصل کرلیا۔ یہ ایوارڈ انھیں 2024 کی فلم "I Want To Talk" میں بھرپور کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔
یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے۔ جس میں ابھیشیک بچن نے کینسر سے جنگ جیتنے والے شخص کردار ادا کیا ہے جس کی اپنی بیوی علیحدگی ہے اور بیٹی بھی اسے اچھا نہیں سمجھتی۔
فلم “I Want To Talk” ایک ایسے شخص کی اپنے آپ سے جنگ کی کہانی ہے جس میں وہ شخص بولنا چاہتا ہے… مگر لفظوں کا ساتھ نہیں ملتا۔
ابھیشیک نے ایسے شخص کا کردار نبھایا ہے جو اپنی زندگی، جذبات اور تعلقات کے درمیان کہیں کھو گیا ہے۔
وہ بولنا چاہتا ہے، سب کچھ کہنا چاہتا ہے، مگر زبان نہیں… صرف آنکھیں بولتی ہیں لہذا فلم میں ڈائیلاگز کم ہیں لیکن اظہار زیادہ ہے۔
فلم میں ابھیشیک کا کردار غصے سے نہیں بلکہ ٹوٹے ہوئے شخص کے صبر سے لڑتا نظر آتا ہے۔ ہر سین میں تھکن نہیں اور اندر لگی آگ جھلکتی ہے۔
ابھیشک بچن نے اس فلم میں بہت جاندار کردار نبھایا اور بااعتماد اداکاری کی لیکن فلم فیئر ایوارڈ لیتے ہوئے اسٹیج پر ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔
ذریعے ابھیشیک نے ثابت کر دیا کہ وہ صرف بچن خاندان کی پہچان نہیں بلکہ اپنی محنت اور فن کے بل پر بھی کھڑے ہیں۔