مولانابرادران نے ہمیشہ اسلام کواسلام آبادکیلیے استعمال کیاکنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان وٹانک کوسرائیکی صوبے کاحصہ نہ بنایا گیا توایسا صوبہ قبول نہیں کرینگے.

ڈیرہ اسماعیل خان وٹانک کوسرائیکی صوبے کاحصہ نہ بنایاگیاتوایساصوبہ قبول نہیںکرینگے. فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج ہرآد می کا جمہور ی حق ہے۔


جمعیت علمائے اسلام کے قائدین نے ڈیرہ اسماعیل خان میںاپنی خصوصی کمپین شروع کی، مولانابرادران نے ہمیشہ اسلام کواسلام آبادکیلیے استعمال کیاہے، مولانابرادران کوڈیرہ ڈویژن سے شکست فاش دیں گے، سرائیکی صوبہ انشاء اللہ پیپلزپارٹی کے دورمیںہی بنے گا۔

اگرڈیرہ اسماعیل خان وٹانک کوسرائیکی صوبے کاحصہ نہ بنایا گیا تو ایسا سرائیکی صوبہ قبول نہیںکرینگے، سرائیکی صوبے کے حوالے سے مولانابرادران گول مول بیان نہ دیںبلکہ سرائیکی صوبے کے حوالے سے اپناواضح موقف سامنے لائیں۔وہ اتوار کو سہارا سینٹر میں سلا ئی مشین اور ویل چیئر ، اسناد کی تقسیم کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔
Load Next Story