امریکا؛ ایوارڈز تقریب میں مداح ہانیہ عامر پر ٹوٹ پڑے؛ ویڈیو وائرل
ہانیہ عامر نے اپنی جاندار اداکاری پر ایوارڈ بھی حاصل کیا
خوبصورت اور چنچل اداکارہ ہانیہ عامر امریکا میں ہونے والی ڈراما ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں لیکن انھیں ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر اپنی گاڑی سے اتر کر پنڈال میں داخل ہونے والی تھیں کہ درجنوں مداحوں نے گھیرے میں لے لیا۔
مداحوں کے بے حد رش میں پھنسی ہانیہ نے خوش مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف دیئے لیکن رش بڑھتا ہی جا رہا تھا۔
ہر مداح کی خواہش تھی کہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ساتھ الگ اور خصوصی تصاویر بنوائیں اور اسی دھکم پیل میں افراتفری پھیل گئی۔