کراچی میں رہنجرز کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 6 کارندے گرفتار

رینجرز نے گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا

فوٹو: فائل

سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کر کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والے چھاپہ مار کاروائیوں میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری کے علاقے بغدادی سے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق پہلی چھاپہ مار کارروائی میں رینجرز نے اعظم ، فیض محمد اور اسمٰعیل کو گرفتار کیا اور ان کی نشاندہی پر دوسری چھاپہ مار کارروائی کے میں گروہ میں شامل دیگر 3 کارندوں ذاکر علی ، حبیب اللہ عرف بابا اور ارشد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 12 بور شاٹ گن (رپیٹر) برآمد ہوئی ہے، رینجرز نے گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

Load Next Story