حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد ہلاک نوجوان نے خودکشی کرلی
سنگر چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے عبداﷲ کو کچل دیا، ٹول پلازہ پر کلینر ٹرک کے نیچے آگیا
سنگر چورنگی کے قریب واٹرٹینکر نے عبداﷲ کوکچل دیا،ٹول پلازہ پر کلینر ٹرک کے نیچے آگیا، خواتین اور نامعلوم شخص کوگاڑیوں نے روند ڈالا۔ فوٹو: فائل
مختلف حادثات اورواقعات میںعوامی نیشنل پارٹی کے عہدیدار کے بھتیجے اور خاتون سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، نوجوان نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب تیزرفتار واٹر ٹینکر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار 20 سالہ عبد اﷲ ولد انور شاہ اورآغا گل زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کیلیے جناح اسپتال لایا گیا جہاں عبد اﷲ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، متوفی کے چچا عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی عہدیدار گل جدون نے بتایا کہ واٹر ٹینکر نے میرے بھتیجے اور اس کے دوست کوکچل دیا، پولیس واقعہ کے ذمے دار واٹر ٹینکر کے بارے میں جانتی ہے لیکن لاعلمی کا اظہار کررہی ہے۔
متوفی فیوچر کالونی کا رہائشی اورگارمنٹ فیکٹری کا ملازم تھا، واقعے کے وقت گارمنٹ فیکٹری سے چھٹی کر کے گھر جا رہا تھا ، سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ٹرک نمبر JA-0099 کے نیچے دب کر16 سالہ عمیر ولد حنیف ہلاک ہوگیا، ڈیوٹی افسر نوازنے بتایا کہ متوفی ٹرک میں کلینئر تھا اوراپنے رشتے داروں کے ساتھ ماڑی پور کے علاقے سے ٹرک پر سامان لوڈ کرکے جارہا تھا ٹول پلازہ کے قریب ٹول پرچی لینے کے بعدٹرک پر چڑھ رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے نے نیچے گرااورٹرک کے پچھلے ٹائروں کے نیچے آگیا، متوفی فیصل آباد کا رہائشی تھا لواحقین بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔
شاہ لطیف کے علاقے نیشنل ہائی وے ایبٹ کمپنی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 50 سالہ منیر ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا،ہلاک و زخمی ہونے والوں کو نامعلوم افراد قریبی اسپتال میں چھوڑکر چلے گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلیے جناح اسپتال پہنچایا ، شاہ لطیف تھانے کے ڈیوٹی افسر اعجاز نے بتایا کہ متوفی کے ورثا کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا جس کے باعث لاش کارروائی کے بعد شناخت ورثا کیلیے ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی، پیرآباد کے علاقے قصبہ کالونی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار20 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا، متوفی کی لاش ورثا پولیس کارروائی کے بغیر لے گئے۔
پولیس واقعے سے لا علمی ظاہر کر رہی ہے، بلوچ کالونی کے علاقے محمود آباد نمبرایک میں مکان کی چھت سے پرسرار طور پر گر کر 30 سالہ یار محمد ہلاک ہوگیا جس کی لاش اہلخانہ نے ایدھی ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی ،موت کی تصدیق کے بعداہلخانہ بغیر کسی کارروائی کے لاش لے گئے ، پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے35 سالہ کرن پروین دختر عبدالغنی ہلاک ہوگئی، متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق متوفیہ سیکٹر ساڑھے گیارہ کی رہائشی تھی ، لیاری کے علاقے جہان آبادکے رہائشی 27 سالہ محمد فاروق ولدشوکت نے زہرپی کر خودکشی کرلی،متوفی کی لاش سول اسپتال لائی گئی جہاں سے موت کی تصدیق کے بعدورثالاش پولیس کارروائی کے بغیرلے گئے۔