سڈنی سکسرز کا ’بابرستان‘ فین زون قائم کرنے کا اعلان
بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے مداحوں کے لیے ’بابرستان‘ فین زون قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
سڈنی سکسزرز کے مطابق ’بابرستان‘ کا افتتاح 17 دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے موقع پر ہوگا۔
کلب نے اعلان کیا ہے کہ نشستیں محدود ہیں، اس لیے شائقین جلد از جلد اپنی ٹکٹیں حاصل کریں تاکہ اس تاریخی لمحے کا حصہ بن سکیں۔
اس خصوصی فین زون میں شائقین کو اپنے پسندیدہ بلے باز بابراعظم کے جادو کو قریب سے محسوس کرنے کا موقع ملے گا۔
اس فین زون میں خصوصی نشستیں، تھیمڈ سجاوٹ سے بھرپور ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ مداح اپنے پسندیدہ اسٹار کی موجودگی کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔
Introducing Babaristan
A fan zone like no other, celebrating cricket culture and the arrival of Babar Azam 🇵🇰
First game Dec 17 vs the Strikers — don’t miss it.
🎟️ Limited spots: https://t.co/kr3ZypBzGQ pic.twitter.com/WAK6isvv9e— Sydney Sixers (@SixersBBL) October 23, 2025
اس حوالے سے بابر اعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ’بابرستان‘ میں آئیں اور سڈنی سکسرز کے ہوم میچز میں ہمیں سپورٹ کریں۔
Babar has a message for Sixers fans 👀
Be part of Babaristan, the brand-new Support Zone at the SCG 🇵🇰
🎟️ https://t.co/Dtz4H0mPqD#BBL #babarazam #expecttheunforgettable pic.twitter.com/LJjCak05wZ