قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو دیے گئےعشائیے میں اعلان کیا، ذرائع

فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ایک اور اہم ذمہ داری مل گئی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹر اینڈ پلیئرز افیئرز مقرر کردیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیم کیلئے اسلام آباد میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

عشائیے کے دوران محسن نقوی کی جانب سے  ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو نئی ذمہ داری دینے کا اعلان کیا گیا۔

Load Next Story