کوئٹہ: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

کراچی:

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان میں سجاد علی اور محمد یاسین شامل ہیں جنہیں کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے 73 ملین ایرانی ریال، 35890 افغانی، 350 آسٹریلین ڈالر، 110 امریکی ڈالر اور 181580 پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

ملزمان سے 200 روپے مالیت کے 390 اور 750 مالیت کے 72 برائز بانڈ اور 100 روپے مالیت کے 130 پرائز بانڈ، سعودی ریال اور انڈین روپے بھی برآمد ہوئے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں جن کے پاس سے حوالہ ہنڈی سے متعلق رجسٹرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Load Next Story