عبرتناک شکست سے بیٹسمینوں کی نااہلی ثابت ہوگئی حنیف محمد

میزبان ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کو اپنا مقدر بنالیا، سابق کپتان

میزبان ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کو اپنا مقدر بنالیا، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست نے ہمارے بیٹسمینوں کی نااہلی ثابت کردی۔


میزبان ٹیم نے پاکستان کے برخلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسی لیے جیت ان کا مقدر بنی جبکہ کچھ قدرت بھی ان پر مہربان نظر آئی، دونوں ممالک کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ میں نامور بیٹسمین گردانے جانے والے حنیف محمد نے کہا کہ وہی ہوا کہ جس بات کا خدشہ تھا، ہماری بیٹنگ لائن نے اپنے قدرتی کھیل کو اپنانے کی بجائے دفاعی حکمت عملی اختیار کی اور یہ بات انھیں لے ڈوبی۔

پہلی اننگز میں 451 رنز بنانے والی قومی ٹیم نے حریف ٹیم کی سبقت کے بعد اپنی دوسری باری میں 180 رنز پر ڈھیر ہوکر یہ ظاہر کر دیا کہ وہ اپنی شہرت کے مطابق کسی بھی وقت 200 رنز سے کم پر پسپا ہو سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نھیں ہے کہ گال ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست کا سبب ہمارے بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی ہے، انھوں نے کہا کہ آخری روز موسم موزوں نہ تھا اور گہرے بادل چھائے رہنے کے بعد کھلاڑیوں کی بھی نظریں آسمان پر تھیں لیکن شاید سری لنکا کے نصیب میں کامیابی لکھی تھی جبکہ میچ ختم ہوتے ہی بارش بھی شروع ہوگئی۔
Load Next Story