کراچی میں اندھی گولی لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق
اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیر کالونی میں جاں بحق بچے کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے
فوٹو فائل
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اندھی گولی لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد فقیر کالونی میں 8 سالہ بچہ گولی لگنے سب جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔