جشن آزادی کرکٹ خیبر پختونخوا نے سندھ کو 5 وکٹ سے زیر کرلیا
فاتح ٹیم کے محمد رضوان کے 44 رنز نمایاں رہے، میزبان الیون کے انور علی کی جارحانہ بیٹنگ رائیگاں گئی
فاتح ٹیم کے محمد رضوان کے 44رنز نمایاں رہے، میزبان الیون کے انور علی کی جارحانہ بیٹنگ رائیگاں گئی، شاہد آفریدی کے 7 گیندوں پر 11رنز۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
پی سی بی کے تحت تقریبات جشن آزادی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت کے پی کے نے سندھ کو 5 وکٹوں سے مات دیدی۔
آل راؤنڈر انور علی کی جارحانہ بیٹنگ بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، میچ کے مہمان خصوصی ساؤتھ ریجن کے لیے بورڈ کے مشیر اور سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو تھے، تفصیلات کے مطابق معروف کرکٹرز پر مشتمل سندھ کی ٹیم نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز جوڑے، نوجوان انٹر نیشنل آل راؤنڈر انور علی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 بلند و بالا چھکے اور 2 چوکے بھی شامل تھے، کپتان فواد عالم نے 29 گیندوں پر28 رنز کا اضافہ کیا، جس میں ایک چوکا بھی شامل تھا۔
تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم کی امیدوں کا مرکز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی 7 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے11 رنز بنانے کے بعد رضا کی گیند پر بولڈ ہوگئے، شرجیل خان نے 6 گیندوں کا سامنا کیا اور دو چوکے لگانے کے بعد 8 رنز جمع کرکے پویلین لوٹ گئے، ان کو عمر گل نے بولڈ کیا،فراز علی نے بھی 8 رنز بنائے، قومی کرکٹ ٹیم میں واپس آنے کے لیے جدوجہد کرنے والے ٹیسٹ بیٹسمین فیصل اقبال بھی یکسر ناکام رہے اور 17 گیندوں پر6 رنز بنانے کے بعد عثمان شنواری کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھیں۔
خالد لطیف نے10 گیندوں پر8اور سہیل خان نے3 گیندوں پر3 رنز بنائے اور آؤٹ نھیں ہوئے، عثمان شنواری نے 2 جبکہ رضا حسن اور عمر گل نے1،1 وکٹ حاصل کی، جواب میں کے پی کے نے5وکٹیں گنوا کر 19.3 اوورز میں اپنا ہدف حاصل کرلیا،محمد رضوان نے44 کی اننگز کھیلی، انھوں نے30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک بلند وبالا چھکا اور 3 چوکے بھی لگائے، نوجوان بیٹسمین فخر زمان نے ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 33 رنز کا حصہ ڈالا، عادل امین نے26 گیندوں پر اتنے ہی رنز جوڑے، انھوں نے3 مرتبہ گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچایا۔
ٹیسٹ بیٹسمین یاسر حمید نے 13 گیندوں پر18 رنز اسکور کیے جن میں4 چوکے بھی شامل تھے، آفاق رحیم نے 9 رنز بنائے، ان کو شاہد آفریدی نے بولڈ کیا، محمد اعظم 5 اور یاسر شاہ ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے، عاطف مقبول نے2 وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا جبکہ شاہد آفریدی، سہیل خان اور میر حمزہ نے1،1 وکٹ اپنے نام کی، انور علی اور فواد عالم کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے،انور علی مین آف دی میچ رہے،آخر میں مہمان خصوصی صلاح الدین صلو نے انعامات تقسیم کیے،اس موقع پر پی سی بی کے جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ شفیق پاپا و دیگر بھی موجود تھے۔