نوجوان کرکٹر نیٹس میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے ہلاک
آسٹریلیا میں کم عمر کرکٹر کی نیٹس میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے موت واقع ہوگئی۔
یہ افسوسناک واقعہ آسٹریلوی شہر میلبرن میں پیش آیا جہاں بین آسٹن نامی 17 سالہ کرکٹر نیٹس میں پریکٹس کررہا تھا کہ ایک زوردار گیند سر اور گردن کے درمیانی حصے پر لگی جس کے بعد وہ زمین پر گرگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور بین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے بین آسٹن کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Vale Ben Austin.
Cricket Australia is devastated at the passing of 17-year-old Melbourne cricketer Ben Austin following an accident while batting in the nets on Tuesday night. pic.twitter.com/zBifuqrrRG— Cricket Australia (@CricketAus) October 30, 2025
واضح رہے کہ یہ سر پر گیند لگنے سے ہلاکت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل 2014 میں آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر فل ہیوز ڈومیسٹک میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔
فل ہیوز کی ہلاکت نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا اور کھلاڑیوں کی مزید حفاظت کے لیے بیشتر نئے اقدامات اٹھائے گئے تھے۔