اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، معاملہ الیکشن کمیشن میں سماعت کیلیے مقرر
وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت 13 نومبر کو کرے گا۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔