سہ ملکی سیریز: سری لنکا کو دھچکا، کپتان سمیت دو اہم کھلاڑی وطن واپس روانہ
پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی ٹی توئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق کپتان چارتھ اسالنکا اور اسیتھا فرنانڈو طبیعت ناساز ہونے کے باعث وطن واپس چلے گئے۔
دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں حصہ کیا تھا تاہم سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔
سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ احتیاطی طور پر کیا گیا ہے تاکہ ان کی مناسب دیکھ بھال ہوسکے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل صحت یاب ہونے کے لیے اچھا وقت مل سکے۔
چارتھ اسالنکا کی غیر موجودگی میں ڈسن شناکا ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اسیتھا فرنانڈو کی پون رتھنائیکے کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
Sri Lanka Tour of Pakistan 2025 #PAKvSL
▫️ Two Players Returning Home
Captain Charith Asalanka and fast bowler Asitha Fernando, both suffering from illness, will return home.
The two players will not take part in the upcoming tri-series featuring Sri Lanka, Pakistan, and… pic.twitter.com/71Z3RVQPQW