امریکی صدر کا خاتون صحافی کیساتھ توہین آمیز سلوک؛ ویڈیو وائرل

بلوم برگ کی صحافی نے صدر ٹرمپ سے جیفری ایپسٹن جنسی اسکینڈل پر سخت سوال پوچھا تھا

ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون رپورٹر کو جھڑک دیا اور نامناسب الفاظ ادا کیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے  جس پر انھیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ واقعہ ایئر فورس ون پر صدر ٹرمپ کی صحافیوں کے ساتھ کی گئی ایک مختصر گفتگو کے دوران پیش آیا۔ جہاں معروف جریدے بلوم برگ کی سینیئر صحافی کیتھرین لوسی نے اُن سے سوال پوچھا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کیتھرین لوسی کے سوال کو پورا سننے کی زحمت ہی نہیں کی اور غیر اخلاقی طور پر درمیان میں سے بات کاٹتے ہوئے خاموش رہنے کو کہا۔

صدر ٹرمپ نے خاتون صحافی کے لیے برے القاب بھی استعمال کیے اور انگلی کے اشارے سے چپ کروا دیا۔

Load Next Story