اسلام آباد کے مساج سینٹر میں نوجوان لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف، ویڈیو وائرل

مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ کر گنجا کردیا گیا

اسلام آباد میں تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں نوجوان لڑکی پر تشدد کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایک مساج سینٹر میں لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ مبینہ طور پر مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ کر گنجا کردیا گیا۔

واقعہ لوئی بھیر میں مساج سینٹر میں پیش آیا، ایس ایس پی آپریشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

Load Next Story