سلمان آغا نے ڈریوڈ، محمد یوسف اور دھونی کا ریکارڈ پاش پاش کردیا

پاکستان ٹیم رواں برس اب تک تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 54 انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہے

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں برس تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور حیران کن طور پر ان تمام میچز میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے۔

اس وجہ سے سلمان علی آغا ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے بھارت کے راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 1999 میں 53 انٹرنیشنل میچز کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

پاکستان کے سابق بیٹر محمد یوسف 2000 اور سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی 2007 میں 53، 53 میچز کھیل کر ڈریوڈ کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، تاہم وہ اسے توڑنے میں ناکام رہے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو رواں برس مزید دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔

Load Next Story