پاکستان کے کامیاب ترین ٹینس اسٹار اعصام الحق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اعصام الحق نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے

پاکستان کے کامیاب ترین ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اعصام الحق نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان کے پہلے اے ٹی پی چیلنجر کپ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ اعصام الحق کا آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا جس میں وہ مزمل مرتضیٰ کے ساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔

اعصام الحق نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

انہوں نے 18 اے ٹی پی ٹائٹلز جیتے اور 2010 میں یو ایس اوپن مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچے۔

Load Next Story