17 سال میں پہلی بار؛ فٹبالر کو اپنے ہی ساتھی کو تھپڑ مارنے پر ریڈ کارڈ؛ ویڈیو وائرل
پریمیئر لیگ میں معروف فٹبال ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایک غیر معمولی اور حیران کن واقعے نے شائقین اور پنڈتوں کو بھی چونکا دیا۔
فٹبال کے تاریخ دانوں کا دعویٰ ہے کہ یہ انوکھا واقعہ 17 سال بعد دوبارہ پیش آیا ہے جب ایک فٹبالر نے کھیل کے دوران اپنے ہی ٹیم کے کھلاڑی کو تھپڑ جڑ دیا اور ریڈ کارڈ کا حقدار بھی ٹھہرایا گیا۔
سنسنی خیز میچ کے صرف 13ویں منٹ میں پیش آنے والے اس واقعے کی تفصیل یوں ہے کہ ایورٹن کے برونو فرنینڈس کو گول کرنے کا سنہری موقع ملا تھا۔
تاہم برونو فرنینڈس کی گول پوسٹ کی جانب ماری گئی شاٹ کراس بار سے اوپر چلی گئی۔ اس ناکام کوشش کے بعد اچانک یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر گوئے اور ڈیفینڈر کین آپس میں جھگڑ پڑے۔
@strettyend Gueye red card incident with Keane - view from the Stretford End #mufc #muneve #gueye #keane #redcard
♬ original sound - strettyend
دونوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی چند ہی سیکنڈ میں ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ مانچسٹر کے دیگر کھلاڑی اپنے دونوں کھلاڑیوں کی اس حرکت پر حیران تھے۔
کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں شائقین بھی پریشان تھے کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے۔ امپائر کے بار بار وسل بجانے اور تنبیہ کے بھی دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو دھکے دینا جاری رکھا۔
اور پھر اچانک کھلاڑی گوئے نے اپنے ہی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی کین کے چہرے پر بھرپور تھپڑ رسید کر دیا جس پر گول کیپر جورڈن نے آگے بڑھ کر فوراً بیچ بچاؤ کرایا۔
ریفری ٹونی ہیرنگٹن نے اس سنگین اور غیر معمولی صورت حال کو دیکھتے ہوئے بغیر کوئی وقت ضائع کیے تھپڑ مارنے والے گوئے کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر جانے کا حکم دے دیا۔
جس کے بعد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ بقیہ میچ کھیلنا پڑا اور اس کا خمیازہ ایورٹن سے ایک مقابلے میں صفر گول سے شکست کھا کر بھرا۔