جے یو آئی کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کو ناکہ زیرو پوائنٹ سے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا، ذرائع
اسلام آباد:
پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فرخ کھوکھر کو ناکہ زیرو پوائنٹ سے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا ہے۔
بعد ازاں ذرائع نے فرخ کھوکھر کو پولیس حراست میں رکھنے کے معاملے پر کہا کہ اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فرخ کھوکھر کو اسلحہ رکھنے کی وجہ سے پولیس نے حراست میں لیا تھا تاہم لائسننس کی تصدیق کے بعد چھوڑ دیا گیا۔