موسیٰ خان کی قائد اعظم ٹرافی میں شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک
اسلام آباد ریجن کے فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی 26-2025 میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرلی۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں قائداعظم ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں کھیلےگئے میچ میں محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف لگاتار 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
INCREDIBLE STUFF 👏✨
Musa Khan becomes the first bowler in 10 years to take 4️⃣ wickets in 4️⃣ balls in a Quaid-e-Azam Trophy match 🤯#QeAT | #ISLvPSH pic.twitter.com/hRC5bOmMwB— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 26, 2025
محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف دوسری اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ قائداعظم ٹرافی میں 10 سال بعد کسی بولر نے ڈبل ہیٹ ٹرک کی ہے۔
محمد موسیٰ کی شاندار بولنگ کی بدولت اسلام آباد نے پشاور کے خلاف اننگز اور 77 رنز سے فتح حاصل کی۔