سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج کتنی ہوگئی؟
(فوٹو: فائل)
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 165ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 38ہزار 862 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 76ہزار 253روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
سونے کے نرخوں کے برعکس بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.60ڈالر کے اضافے سے 53.70ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت مزید 160روپے کے اضافے سے 5ہزار 642روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 138روپے کے اضافے سے 4ہزار 699روپے کی سطح پر آگئی۔