پاکستان میں آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی و ڈیجیٹل حقوق کس کو ملے، تفصیلات سامنے آگئیں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی و ڈیجیٹل حقوق کی تفصیلات بتادیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی سی) سمیت دیگر نجی میڈیا و ڈیجیٹل اداروں نے پاکستان میں 2027 تک آئی سی سی ایونٹس کے لیے نشریاتی اور ڈیجیٹل حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
اس معاہدے کے بعد ملک بھر کے شائقین کو مردوں اور خواتین کے عالمی کرکٹ مقابلوں تک جامع رسائی یقینی بنے گی۔
اس معاہدے کے تحت مینز کے تین سینئر ٹورنامنٹ اور ویمنز کے دو سینئر ٹورنامنٹس کے ساتھ انڈر 19 ایونٹس بھی نشر کیے جائیں گے۔
آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ معاہدہ پاکستان میں کرکٹ کی ترقی کا دلچسپ دور ثابت ہوگا۔
پارٹنرشپ میں آئی سی سی کے مندرجہ ذیل ایونٹس شامل ہوں گے:
مینز ایونٹس:
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2027
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027
آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈکپ 2026
ویمنز ایونٹس:
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی 2027
آئی سی سی انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2027