ہم انشاءاللہ دوبارہ پاکستان آئیں گے، سکندر رضا کا وطن واپسی پر ٹوئٹ

ہمارے ساتھ جس طرح محبت کا اظہار کیا گیا اس پر ہم سب شکر گزار ہیں، سکندر رضا

زمبابوے ٹیم کے کپتان پاکستانی نژاد سکندر رضا نے کہا ہے ہم انشاءاللہ دوبارہ پاکستان آئیں گے۔

سہ ملکی سیریز کے اختتام پر وطن واپس جاتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں سکندر رضا نے پی سی بی اور پاکستانی عوام کا میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جس طرح محبت کا اظہار کیا گیا اس پر ہم سب شکر گزار ہیں، ہم انشاءاللہ پھر واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم پاکستان اور سری لنکا کے ہمراہ سہ ملکی سیریز میں حصہ لینے کے لیے پاکستان آئی تھی۔

ابتدائی طور پر سہ ملکی سیریز میں زمبابوے کی جگہ افغان ٹیم شامل تھی تاہم بھارت کے زیر اثر افغان بورڈ نے سیاسی کشیدگی کا بہانہ بناکر سہ ملکی سیریز سے دستربرداری کا اعلان کردیا تھا۔

پی سی بی نے زمبابوے سے رابطہ کرکے سہ ملکی سیریز میں شرکت کی دعوت دی تو زمبابوے کرکٹ بورڈ نے بلاجھجک قبول کرلی اور انتہائی قلیل وقت میں پاکستان کے دورے کے انتظامات مکمل کیے۔

Load Next Story