متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ؛ پاکستان پر کیا اثر پڑے گا ؟
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ دسمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات فیول پرائس کمیٹی نےدسمبر 2025 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور ملک کی معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔
سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.63 درہم سے 2.70 درہم فی لیٹر کردی گئی جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت میں 2.51 درہم سے 2.58 درہم فی لیٹر کردی گئی۔
اسی طرح ای پلس 91 کی قیمت میں بھی 2.44 سے 2.51 درہم فی لیٹر ہوگئی جب کہ ڈیزل کی قیمت 2.67 سے بڑھ کر 2.85 ہوگئی۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتیں ہر ماہ عالمی منڈی کے رجحانات کے مطابق تبدیل کی جاتی ہیں۔
نومبر کے دوران عالمی تیل مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور اگرچہ آخری ہفتے میں قیمتیں ایک فیصد کے قریب بڑھی تھیں۔
مجموعی طور پر مارکیٹ مسلسل چوتھے ماہ بھی دباؤ کا شکار رہی۔ دسمبر میں ہونے والا یہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نومبر میں معمولی کمی کے بعد ایندھن کی قیمتیں دوبارہ اوپر جا رہی ہیں۔
اکتوبر میں سپر 98 کی قیمت 2.77 درہم تک پہنچ گئی تھی جبکہ 2025 کے دوران سب سے زیادہ قیمت فروری میں ریکارڈ کی گئی جب یہ 2.74 درہم تک پہنچ گئی تھی۔
اپریل میں یہ قیمتیں سال کی کم ترین سطح 2.57 درہم فی لیٹر تک گر گئی تھیں۔
موجودہ اضافہ اس رجحان کو ظاہر کرتا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں جاری عدم استحکام امارات میں ماہانہ ایندھن کی قیمتوں کو براہِ راست متاثر کر رہا ہے۔
اگست 2015 میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو آزاد کر دیا تھا جس کے بعد سے یہ مکمل طور پر عالمی منڈی سے منسلک ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں رواں ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے جو 15 دسمبر تک برقرار رہیں گی۔ اس کا اثر موجودہ قیمتوں پر نہیں پڑے گا۔